اغراض و مقاصد

Revision as of 05:17, 12 November 2025 by Ruhul Amin (talk | contribs) (بہتری)

انجمن ویکیمیڈیا دیوبند عالمی آزاد علمی تحریک میں حصہ لینے اور اسے فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا کا تصور کرتے ہیں جہاں ہر شخص کو تمام انسانی علم کے مجموعے تک آزاد اور آسان رسائی حاصل ہو۔ ہمارا غرض ویکیمیڈیا منصوبوں میں عالمی مسلم علمی ورثے، تاریخ، ثقافت اور علمی خدمات کی نمائندگی پر مرکوز ہے۔ وکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے ایک وابستہ ادارے کے طور پر، ہم فاؤنڈیشن کے وژن بیان کے ساتھ قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں:

ایک ایسی دنیا کا تصور کیجیے جہاں ہر انسان کو تمام انسانی علم میں آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع حاصل ہو — یہی ہمارا عزم ہے۔

ہم کھلے علم کے نظام میں بامعنی تبدیلی لانے کے لیے اپنی کمیونٹی میں باصلاحیت اور اثرانگیز رہنماؤں کی تربیت و ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم وکیمیڈیا برادریوں، مسلم اقلیتی اداروں اور علمی مراکز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے علم تک آزادانہ رسائی کے فروغ کے حامی ہیں۔ ہمارے اقدامات کا مقصد نہ صرف درست اور مستند معلومات کو ہر فرد کے لیے آسان اور مفت رسائی کے قابل بنانا ہے بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں اپنے وژن سے متعلق علمی خلا کو پُر کرنا بھی ہے۔

مزید جانیں